پاکستان
Time 14 نومبر ، 2021

این سی او سی کا 12سے15سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن عارضی طور پر معطل کرنےکا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن مہم کے باعث 12سے15سال کے بچوں کے لیے کورونا ویکسینیشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق 12سے15سال کےبچوں کے لیےکوروناویکسینیشن 16 روز معطل رہےگی، انسدادکورونا ویکسینیشن بچوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کے باعث معطل رہےگی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ خسرہ اور روبیلامہم 15 سے 27 نومبر 2021 تک چلائی جائے گی، اس دوران 9 ماہ سے15 سال کے بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگائی جائےگی۔


مزید خبریں :