Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
حفیظ کی گیند پر وارنر کا چھکا، بھارتی اسپنر ایشون کا بھی رد عمل سامنے آگیا | کھیل - Geo.tv

Time 13 نومبر ، 2021
کھیل

حفیظ کی گیند پر وارنر کا چھکا، بھارتی اسپنر ایشون کا بھی رد عمل سامنے آگیا

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی ڈیڈ بال پر چھکا لگالر اسپورٹس مین اسپرٹ کو نظر انداز کیا: فائل فوٹو
ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی ڈیڈ بال پر چھکا لگالر اسپورٹس مین اسپرٹ کو نظر انداز کیا: فائل فوٹو 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ڈیوڈ وارنر کے متنازع شاٹ پر بھارتی اسپنر ایشون نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی ڈیڈ بال پر چھکا لگالر اسپورٹس مین اسپرٹ کو نظر انداز کیا جس پر انہیں بعض کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایسے میں سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے  وارنر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی حرکت کو شرمناک قرار دیا تھا اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں گمبھیر نے بھارتی اسپنر ایشون سے بھی اس پر رائے مانگی تھی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارتی اسپنر ایشون نے اپنا وزن ڈیوڈ وارنر کے پلڑے میں ڈالتے ہوئے ان کی اس حرکت کی حمایت کی ہے۔

ایشون نے اس حوالے سے اپنے جواب میں وارنر کے شاٹ کو ایک زبردست شاٹ قرار دیا۔

بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر یہ ڈیوڈ وارنر کا ایک بہترین شاٹ تھا جو واقعی زبردست تھا۔


مزید خبریں :