Time 16 نومبر ، 2021
کھیل

بابر اعظم کے ’آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا کپتان بننے پر والد کا پیغام

انسٹاگرام پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی/ فائل فوٹو
انسٹاگرام پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی/ فائل فوٹو

آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بابر اعظم کو منتخب کیے جانے کے بعد ان کے والد اعظم صدیقی  کا رد عمل سامنے آگیا۔

انسٹاگرام پر بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی۔

تصویر کے کیپشن میں بابر اعظم کے والد نے بیٹے کے اعزاز کو قوم اور ملک کے نام کردیا۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ اعزاز قوم اور ملک پاکستان کے نام ہے۔

بابر کے والد نے مزید لکھا کہ تمام تعریفوں کے مالک اللہ پاک ہیں، اگر یہ فخر کا مقام ہے تو وہ فخر پاکستانی قوم کے لیے ہے۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا تھا۔

آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان پاکستان کے بابر اعظم کو نامزد کیا گیا جب کہ 12 رکنی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے، ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :