Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' کا اعزاز کس واحد پاکستانی کے نام ہے؟ | کھیل - Geo.tv

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' کا اعزاز کس واحد پاکستانی کے نام ہے؟

ٹوئٹر پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے تحت صارفین نے وارنر کے ایوارڈ کو ناانصافی قرار دیا—فوٹو فائل
ٹوئٹر پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے تحت صارفین نے وارنر کے ایوارڈ کو ناانصافی قرار دیا—فوٹو فائل

17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سجنے والا میلہ 14 نومبر کو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین فائنل میں کینگروز نے کیویز کو 8 وکٹوں سے شکست دی جب کہ میچ کے اختتام پر آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت فاسٹ بولر شعیب اختر کو آئی سی سی کا یہ فیصلہ بالکل پسند نہ آیا—فوٹو: آٗی سی سی
سوشل میڈیا صارفین سمیت فاسٹ بولر شعیب اختر کو آئی سی سی کا یہ فیصلہ بالکل پسند نہ آیا—فوٹو: آٗی سی سی

سوشل میڈیا صارفین سمیت فاسٹ بولر شعیب اختر کو آئی سی سی کا یہ فیصلہ بالکل پسند نہ آیا جس کے خلاف انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام بھی جاری کیا جن کے مطابق ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پاکستانی اسکپر بابر اعظم کے نام ہونا چاہیے تھا جنہوں نے 6 اننگز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 303 رنز بنائے اور وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔

اسی حوالے سے ٹوئٹر پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے تحت صارفین نے وارنر کے ایوارڈ کو ناانصافی قرار دیا۔

ورلڈ کپ T20 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' حاصل کرنے والا واحد پاکستانی کھلاڑی

 آج ہم آپ کو اس واحد پاکستانی کھلاڑی کا نام بتانے جارہے ہیں جنہیں ٹی ٹوئنٹی میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

2007 میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ہی سال 'شاہد آفریدی' کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ دیا گیا تھا جو کہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے واحد پاکستانی ہیں۔

2007 میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی سال شاہد خان آفریدی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سے نوازا گیا تھا—فوٹو فائل
2007 میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی سال 'شاہد خان آفریدی' کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ سے نوازا گیا تھا—فوٹو فائل

24 ستمبر 2007 کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہوا تھا جس میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 158 رنز کا ہدف دیا تھا، لیکن پاکستان کے 152 رنز پر ہی تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کو اس مقابلے میں 5 رنز  سے کامیابی حاصل ہوئی تھی: فوٹو بھارتی میڈیا
بھارت کو اس مقابلے میں 5 رنز  سے کامیابی حاصل ہوئی تھی: فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت کو اس مقابلے میں 5 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی تھی جس میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرنے پر بولر عرفان پٹھان کو مین آف دی میچ جب کہ شاہد آفریدی کو 12 وکٹیں لینے پر مین آف دی ٹورنامنٹ دیا گیا تھا۔  

16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرنے پر بولر عرفان پٹھان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا—فوٹوـ بھارتی میڈیا
16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرنے پر بولر عرفان پٹھان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا—فوٹوـ بھارتی میڈیا


مزید خبریں :