پاکستان
Time 21 نومبر ، 2021

پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری، 6 افراد جاں بحق ہوگئے

پنجاب میں ڈینگی مچھر کے حملوں سے 6 افراد کی جانیں چلی گئیں، مرنے والوں کا تعلق لاہور اور شیخوپورہ سے ہے۔

صوبے میں 24 گھنٹو ں کے دوران مزید 269 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، بیشتر مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مزید 217، راولپنڈی 14، گوجرانوالا 12 اور شیخوپورہ سے 7 مریض رپورٹ ہوئے، ڈینگی بخار سے پانچ مریض لاہور جب کہ ایک شیخوپورہ میں انتقال کرگیا۔

 رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 23 ہزار 576 جب کہ لاہور میں 17 ہزار 27 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

 پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے ایک ہزار 378 جب کہ لاہور میں 974 مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی بخار کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کےمزید 26 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے، رواں سال اسلام آباد میں اب تک 4 ہزار 535 افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔

ادھر پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 77 ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :