کھیل
Time 22 نومبر ، 2021

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، 2 اہم کھلاڑی بنگلادیشی اسکواڈ میں واپس آگئے

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مومن الحق ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ مشفیق الرحیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ —فوٹو: فائل
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مومن الحق ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ مشفیق الرحیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ —فوٹو: فائل 

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے16 رکنی  اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق مومن الحق ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ مشفیق الرحیم  کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ شکیب الحسن جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے وہ  اسکواڈکاحصہ ہیں لیکن ان کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سےمشروط ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق تمیم اقبال انجری کے باعث ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی جگہ نہ بناسکے۔

بنگلادیش اسکواڈ میں مومن الحق (کپتان)، صدمان اسلام، سیف حسن، نظم الحسین شانت، مشفق الرحیم، لٹن کمار داس، نورالحسن، مہدی حسن، نعیم حسن، تائز الاسلام، عبادت حسین، ابو زید راہی، یاسر علی، محمود الاسلام ، ریضا الرحمان رضا اور  شکیب الحسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان  پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :