کھیل
Time 23 نومبر ، 2021

ویڈیو: محمد نواز نے بنگلادیشی بولر کی آخری گیند پر وکٹ کیوں چھوڑ دی تھی؟

گزشتہ روز بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ اور آخری اوور ڈرامائی صورتحال اختیار کرگیا۔

آخری اوور کے دوران جہاں تماشائی حیران وپریشان نظر آئے وہیں دونوں ٹیمیں بھی جیت کے لیے جی جان سے کھیلتی نظر آئیں۔

بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان یہ سنسنی خیز مقابلہ آخری گیند پر مزید دلچسپ ہوگیا، کہیں آخری گیند پر  کریز پر موجود  پاکستانی کھلاڑی   محمد نواز نے  بولر کی کروائی گیند کو چھوڑ دیا اور  گیند وکٹ پر لگ گئی جس کے بعد بنگلادیش نے آؤٹ کی اپیل کی۔

فیلڈ پر موجود امپائر تنویز احمد نے گیند کو ڈیڈ بال قرار دیا جس کے بعد نواز نے آخری گیند پر چوکا مار کر پاکستان کو کامیابی دلوائی۔

اب پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں آخری گیند پر بولر کو روکنے سے متعلق وجہ پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

محمد نواز نے کہا کہ میں ابھی نیچے ہی دیکھ رہا تھا کہ بولر نے بال کروادی اور بال آدھی ہی میرے قریب آئی تھی کہ میں نے اسے روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ سب کے ذہن میں یہی تھا کہ اس وقت ہم سنگل لیں لیکن میری کوشش تھی کہ گیپ دیکھ کر باؤنڈری لگاؤں تاکہ میچ جیت سکیں۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پر کافی محنت کرتا ہوں کیوں کہ آج کی بولنگ کے پیش نظر بیٹنگ کی تیاری زیادہ مشکل ہوجائے گا۔

ویڈیو میں شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی بار پر چوکا لگا تو میں نروس ہوگیا تھا لیکن کپتان سمیت تمام افراد نے مجھے بیک کیا جس کے بعد میں نے تیسری گیند پر اپنی ڈیبیو کی پہلی وکٹ لی اور پھر میں پر اعتماد ہوگیا۔

مزید خبریں :