بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی کی پہلی بار عوامی سطح پر باحجاب پرفارمنس

خدیجہ رحمان نے بچوں کے عالمی دن پر ‘فردوس آرکسٹرا گروپ ‘ کے ہمراہ اپنے والد کا ہی بنایا گیا کلام ‘ فرشتوں’ پیش کیا—فوٹو: اسکرین گریب
خدیجہ رحمان نے بچوں کے عالمی دن پر ‘فردوس آرکسٹرا گروپ ‘ کے ہمراہ اپنے والد کا ہی بنایا گیا کلام ‘ فرشتوں’ پیش کیا—فوٹو: اسکرین گریب

بھارت کے آسکر  ایوارڈ یافتہ مایا ناز گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے پہلی بار عوامی سطح پر باپردہ ہوکر پرفارم کیا۔

خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو 2020 میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں بچوں کے عالمی دن پر ‘فردوس آرکسٹرا گروپ ‘ کے ہمراہ اپنے والد کا ہی بنایا گیا کلام ‘ فرشتوں’ پیش کیا جس نے ہر سننے والے کے دل میں گھر کرلیا۔

فردوس آرکسٹرا کی بات کی جائے تو یہ گروپ اے آر رحمان کی سربراہی میں کام کررہا ہے جس میں مختلف مذہب اور ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

اے آر رحمان کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر بیٹی کی دل موہ لینے والی پرفارمنس کی مکمل ویڈیو شیئر کی گئی۔

اس کے علاوہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی بیٹی نے 20 نومبر کو دبئی ایکسپو میں یہ کلام پیش کیا۔

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ویڈیو میں خدیجہ کو برقعہ اور حجاب میں ملبوس دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بے شمار کمنٹس کیے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اللہ رکھا رحمان المعروف اے آر رحمان اور ان کی بیٹی خدیجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

مزید خبریں :