پاکستان
Time 25 نومبر ، 2021

وفاقی وزارت بحری امور نےکراچی چڑیا گھرکا انتظام سنبھالنےکی پیشکش کردی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نےسندھ حکومت کو کراچی چڑیا گھرکا انتظام سنبھالنےکی پیش کش کردی۔

ایک بیان میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےچڑیا گھر کو تباہ کر دیا ہے کیونکہ ان کا پورا نظام کرپشن میں ڈوبا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت اسے نہیں چلا سکتی تو وزارتِ بحری امور اسے چلانے کو تیار ہے، ہم اس چڑیا گھرکو جنگلی حیات کے لیے بہترین اور عوامی تفریح گاہ بنائیں گے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز کراچی چڑیا گھر میں نایاب نسل کا سفید شیر ہلاک ہو گیا تھا، اس سے قبل شیرکے لاغرپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

دوسری جانب کراچی کے چڑیا گھر میں سفید شیر کی موت کے بعد سینیئر ڈائریکٹر کراچی زو خالد ہاشمی کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے خالد ہاشمی کی برطرفی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 


مزید خبریں :