پاکستان
27 نومبر ، 2021

چانڈکا میڈیکل کالج میں طالبہ کی پراسرار موت، گرلزہاسٹل کی انچارج کا تبادلہ

ڈاکٹر لبنیٰ عدنان 2 سال قبل ڈاکٹرنمرتا کی موت کے وقت بھی ہاسٹل پرووسٹ تھیں— فوٹو:فائل
ڈاکٹر لبنیٰ عدنان 2 سال قبل ڈاکٹرنمرتا کی موت کے وقت بھی ہاسٹل پرووسٹ تھیں— فوٹو:فائل

چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں طالبہ کی پراسرار موت کے بعد گرلز ہاسٹل 2 کی انچارج کا تبادلہ کردیاگیا۔

رجسٹرار قرار شاہ کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسرپیتھالوجی ڈاکٹرلبنیٰ سے پرووسٹ کا اضافی چارج واپس لے لیاگیا۔

رجسٹرار کا کہنا ہے کہ بینظیرنرسنگ کالج کی لیکچرر فریدہ راجہ ہاسٹل 2 کی ڈپٹی پرووسٹ تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر لبنیٰ عدنان 2 سال قبل ڈاکٹرنمرتا کی موت کے وقت بھی ہاسٹل پرووسٹ تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، طالبہ کی لاش ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM