کھیل
Time 30 نومبر ، 2021

دوسری اننگز میں سنچری سے محروم ہوکر بھی عابد علی نے اعزاز حاصل کر لیا

عابد علی نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 133 اور دوسری میں91 رنز بنائے:فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
 عابد علی نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 133 اور دوسری میں91 رنز بنائے:فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری نہ بنا سکے اور 91 رنز پر آؤٹ ہو  گئے مگر اس کارکردگی نے انہیں حنیف محمد اور ظہیرعباس جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کے ریکارڈ کی فہرست میں شامل کر دیا۔

ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹ پر پاکستان ٹیم کے ان 7 کھلاڑیوں کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جو ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز میں سنچری اور دوسری میں 90 سے زیادہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر پاکستانی کھلاڑی حنیف محمد موجود ہیں جنہوں نے 1964 کے دوران آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 104 اور دوسری میں 93 رنز بنائے۔

دوسرے نمبر پاکستانی کھلاڑی ظہیر عباس موجود ہیں جنہوں نے 1978کے دوران بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 176 اور دوسری میں 96 رنز بنائے۔

تیسرا نمبر پاکستانی کھلاڑی محسن خان کا ہے جنہوں نے 1982کے دوران بھارت کے خلاف پہلی  میں 94 اور دوسری  میں 101 رنز بنائے۔

چوتھے نمبر پر  پاکستانی کھلاڑی سعید انور موجود ہیں جنہوں نے 1994 میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 94 اور دوسری اننگز میں 136 رنز بنائے۔

پانچویں نمبر  پر پاکستانی کھلاڑی اور سابق کپتان یونس خان موجود ہیں جنہوں نے 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پہلے 91 اور پھر 149 رنز بنائے۔

چھٹے نمبر پر محمد حفیظ کا نمبر ہے جنہوں نے 2014 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 96 اور دوسری اننگز میں 101 رنز بناکر سنچری مکمل کی۔

اب اس فہرست میں عابد علی بھی شامل ہو گئے ہیں جو بنگلادیش کے خلاف پہلے میچ کی پہلی اننگز میں سنچری اسکور کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 91 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

مزید خبریں :