12 دسمبر ، 2021
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 13 دسمبر کو طلب کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس مؤخر کردیا۔
گزشتہ دنوں صدر مملکت نے 13 دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم یہ اجلاس مؤخر کردیا گیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس اب بدھ 22دسمبر شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت بلایا گیا ہے۔