اورنگی ٹاؤن جعلی مقابلہ، سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ گرفتار

اعظم گوپانگ نے جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے ارسلان محسود کو اہلخانہ کے سامنے ڈاکو کہا تھا، گرفتاری احاطہ عدالت سے ہوئی— فوٹو: جیو نیوز
اعظم گوپانگ نے جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے ارسلان محسود کو اہلخانہ کے سامنے ڈاکو کہا تھا، گرفتاری احاطہ عدالت سے ہوئی— فوٹو: جیو نیوز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جعلی مقابلے میں نامزد سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو احاطہ عدالت سے پولیس نے گرفتار کر لیا، مقتول ارسلان کے لواحقین کو ایس ایچ  او نے کہا  تھا کہ  تمہارا بیٹا ڈاکو  تھا۔

سابق ایس ایچ او تھانہ اورنگی ٹاؤن اعظم گوپانگ کو احاطہ عدالت سے گرفتارکر کے ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے، ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے جیو نیوز کو گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق جعلی مقابلے میں قتل کیے گئے ارسلان محسود کے اہلخانہ جب تھانے پہنچے تو اعظم گوپانگ نے انہیں کہا کہ تمہارا بیٹا ڈاکو  تھا جس پر اہلخانہ نے اسے جعلی مقابلے میں بھی نامزد کیا تھا۔

اعظم گوپانگ تھانہ اورنگی ٹاؤن سے قبل کورنگی میں ایس ایچ او تعینات تھا، وہاں بھی مبینہ مقابلے میں ایک فیکٹری جاوید گولی لگنے سے ہلاک ہو گیاتھا۔

ذرائع  بتاتے ہیں کہ پولیس کی جانب سے فیکٹری ورکر جاوید کو  ڈاکو  قرار دے دیا گیا تھا جس پر جاوید کے اہلخانہ سمیت دیگر نے احتجاج کیا تھا، اس معاملے پر ڈی آئی جی ایسٹ نے اعظم گوپانگ کو عہدے سے ہٹادیا تھا، تاہم دوبارہ اعظم گوپانگ کو تھانہ اورنگی ٹاؤن میں ایس ایچ او تعینات کردیا گیاتھا اور آئی جی سندھ نے ایک میٹنگ میں اس پر  باز پرس بھی کی تھی۔

مزید خبریں :