پاکستان
Time 19 دسمبر ، 2021

نیا بلدیاتی قانون، جماعت اسلامی کا 31 دسمبر کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، امیر جماعت اسلامی کا خطاب— فوٹو:
سندھ حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، امیر جماعت اسلامی کا خطاب— فوٹو: 

جماعت اسلامی نے سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت مزار قائد سے تبت سینٹر تک ’حق دو کراچی کو‘ مارچ ہوا جس میں خواتین، بچوں اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شرکا سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، بدقسمتی سے اقتدار میں آنے والی سیاسی جماعتیں گملوں میں پھلی پھولیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کراچی کو یتیم خانہ بنا دیا گیا لیکن وہ بتانا چاہتے ہیں کہ کوئی کراچی کے حق پر ڈاکا نہیں ڈال سکتا، شہر کو بے اختیار میئر نہیں چاہیے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو خیرات نہیں حق چاہیے، 1100 ارب روپے کا حساب دیا جائے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی نے 31 دسمبر کو بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :