Time 31 دسمبر ، 2021
پاکستان

لاہور میں سالِ نو کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد

لاہور میں سالِ نو کی تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد کے مطابق ہوٹلز، شادی ہالز، فارم ہاؤسز اور چھتوں پر سالِ نو کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس حوالے سے پولیس اور انتظامیہ نے کسی کو این او سی جاری نہیں کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سالِ نو پر  ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں گے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ سوشل میڈیاکے ذریعے بھی ہوائی فائرنگ اور  ون ویلنگ کرنے والوں کو واچ کیا جائے گا۔


مزید خبریں :