پاکستان
01 نومبر ، 2012

ملتان :قلعہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش کا کام جاری

ملتان :قلعہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش کا کام جاری

ملتان…ملتان کے تاریخی اہمیت کے حامل قلعہ کہنہ قاسم باغ کو شہریوں اور سیاحوں کے لئے مزید پر کشش بنانے کے لئے اس کی تزئین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کی شناخت ہے ۔شہر کی زمینی سطح سے 80 فٹ اونچائی پر بنا ئے گئے اس قلعے کے 4 دروازوں میں سے اب صرف ایک دروازہ جسے باب القاسم کہا جاتا ہے کسی حد تک اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس قلعے کو پرکشش بنانے کیلئے 14 کروڑ روپے کی خطیر رقم دی جس سے اس قلعے کے تاریخی دم دمہ جو اپنی تعمیراتی مدت پوری کر چکا تھا کو گرا کر تین منزلہ ہوٹل بنایا جا رہا ہے جس کی چھت پر بیٹھ کر کھانے کے ساتھ تمام شہر کا نظارہ بھی کیاجا سکے گا۔ قلعے کے ارد گرد گندگی کے ڈپو ختم کر کے قائم تجاوزات کو گرا دیا گیا ہے تاکہ قلعے کا منظر مزید خوبصورت نظر آئے۔ قلعے کی فصیل کو محفوظ بنانے کیلئے بھی اسی طرز کی اینٹوں سے مرمرت کی جائے گی، اس منصوبے کو 6 ماہ قبل مکمل ہونا تھا۔ امید ہے کے دو ماہ کے اندر یہ پراجیکٹ مکمل ہوجائے گا جو ناصرف ملتان بلکہ پاکستان بھر سے آنے ولے سیاحوں کی دلچسی کا مرکز ہوگا۔اس قلعے کے ساتھ دو عظیم روحانی پیشواوٴں کے مزارات بھی ہیں۔ قلعے کی تزئین و آرائش کے ساتھ شہری اس بات پر بھی خوش ہیں کے گزشتہ دوسال سے بند قلعہ کہنہ قاسم کو جانے والی سڑک اب ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔

مزید خبریں :