19 فروری ، 2022
سرگودھا میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان دریائے جہلم میں گرگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق نوجوان دریائے جہلم کے پرانے پل پردوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ دریا میں جا گرا۔
ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی ٹیموں نے ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی۔
خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے کئی نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔