26 فروری ، 2022
پنجاب میں تین سالوں کے دوران خواتین کو اغوا کرنے کے 25 ہزار 99 واقعات ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2019 میں خواتین کے اغوا کے 6 ہزار 571 مقدمات درج ہوئے، 2020 میں 8 ہزار 129 اور 2021 میں خواتین کے اغوا کے 10 ہزار 399 مقدمات کیے گئے۔
پولیس کے مطابق تین سال کے دوران خواتین کے اغوا کے صرف 8 مقدمات میں سزائیں ہوئی ہیں، 5 ہزار 947 مقدمات ابھی زیر تفتیش ہیں جب کہ5 ہزار157 کیسز کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین کے اغوا کے 13 ہزار 901 مقدمات کو اس وجہ سے خارج کردیا گیا کہ خواتین نے خود آ کر بیان دیا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھیں جب کہ 94 خواتین کو ابھی تک تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔ْ
پولیس کا کہنا ہے کہ 19 ہزار سے زائد اغوا کار بھی پولیس کو شکنجے میں ہیں۔