Time 28 فروری ، 2022
پاکستان

یوکرین سے نکلنےکیلئے پاکستانی طلبہ کی کوششیں جاری

جنگ زدہ یوکرین سے نکلنے کے لیے پاکستانی طلبہ کی کوششیں جاری ہیں، ہمسایہ ملک پولینڈ کی سرحد پر موجود طلبہ  رش اور سردی کی شدت اور کھانے پینےکو کچھ نہ ہونے کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

 یوکرین میں پاکستانی سفیر نے دعویٰ کیا ہےکہ اگلے 24 گھنٹوں میں 70 سے 80 فیصد پاکستانیوں کو یوکرین سے نکال لیں گے۔

پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھرکا کہناہےکہ چار سو سے زائد پاکستانیوں کو یوکرین سے نکالاجاچکا ہے اور ڈیڑھ سو پاکستانی یوکرین کی سرحد پرموجود ہیں۔

 نویل کھوکھرکا کہنا تھا کہ یوکرین میں 3 ہزار پاکستانی طالب علم تھے، زیادہ تر طلبا کو نکال لیا ہے، بقیہ پاکستانیوں کو بحفاظت نکالا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی شہری اور طلبہ سب محفوظ ہیں، پاکستانیوں کے پاس پیسے اور  خوراک کی کوئی کمی نہیں ہے۔


مزید خبریں :