01 مارچ ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کے خفیہ والیم 8 کے اہم نکات جاری کردیے۔
اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کو12 ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ ہوئی اور پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے14 بینک اکاؤنٹ چھپائے۔
ان کا کہنا تھاکہ چارپی ٹی آئی ملازمین کے وصول کردہ فنڈزکی تفصیلات چھپائی گئیں جبکہ پی ٹی آئی کو ڈنمارک، جرمنی، متحدہ عرب امارات، سوئٹزرلینڈ،سوئیڈن سنگاپور اور نیوزی لینڈ سے ممنوعہ فنڈنگ ہوئی۔
اکبرایس بابر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو ہانک کانگ، فن لینڈ، آسٹریا، سعودی عرب، اور ناروے سے ممنوعہ فنڈنگ ہوئی۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کو 73 لاکھ22 ہزار امریکی ڈالر ممنوعہ فنڈنگ ہوئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق اس فنڈنگ کے ذرائع نہیں بتائے گئے، پی ٹی آئی کو 85 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ممنوعہ فنڈنگ ہوئی، ذرائع نہیں بتائےگئے۔
اکبرایس بابر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کو 94 ہزار پاؤنڈ اور 27 ہزار یورو ممنوعہ فنڈنگ ہوئی۔