لمپی اسکن وائرس بھینسوں میں رپورٹ ہونے کی تردید

اینیمل ہسبنڈری کمشنر ڈاکٹر اکرم کا کہنا ہے کہ کراچی میں لمپی اسکن وائرس بھینسوں میں رپورٹ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھینسوں میں معمولی دانے ہوجانا خارج از  امکان نہیں، لمپی وائرس بنیادی طور پر گائے کی بیماری ہے، وائرس سے متاثرہ جانور کا اچھی طرح پکا ہوا گوشت اور  ابلا ہوا دودھ قابل استعمال ہیں۔

علاوہ ازیں جانوروں کا لمپی اسکن کا وائرس لاہور بھی پہنچ گیا ہے۔ کاہنہ کے ایک مویشی باڑے میں لمپی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ باڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ 3 جانور لمپی اسکن سے متاثر ہیں جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

مویشی باڑے کے مالک اظہر نےجیو  نیوز  سے کو بتایا کہ چند روز قبل تین جانوروں کو تیز بخار ہوا ،جلد پر نشانات پڑ گئے، ویٹنری ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد لمپی وائرس کی تصدیق کردی،تینوں بڑے جانوروں کو علیحدہ کر دیا ہے اورویکسین بھی خرید کر لگادی ہے۔

ترجمان محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ اب تک چار اضلاع سے لمپی اسکن کے 10 کیسز سامنے آئے ہیں، ان جانوروں کے نمونے اسلام آباد بھجوادیے ہیں۔  

مزید خبریں :