Time 28 مارچ ، 2022
پاکستان

مریدکے: شادی میں ہوائی فائرنگ سے دلہا کا بھائی اور محلے دار زخمی

شیخوپورہ: مریدکے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دلہا کا بھائی اورایک محلے دار زخمی ہوگیا۔

  پولیس کےمطابق 26 مارچ کو مریدکے موضع ننگل ساہداں میں عقیل نامی نوجوان کی شادی تھی جس کی خوشی میں ملزم اجمل اوراس کے ساتھی نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔

اندھا دھن فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے دلہا کا بھائی اعجاز اور محلے داربلال زخمی ہوگیا  جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مرید کے صدر پولیس نے 6 دفعات کےتحت مقدمہ درج کر کے ملزم اجمل کوگرفتار کرلیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔

مزید خبریں :