Time 19 اپریل ، 2022
پاکستان

’بلقیس ایدھی کی ذمہ داری اب ان کی پوتی اٹھائیں گی‘

ڈاکٹر رابعہ فیصل نے آج اپنی عظیم دادی کے کپڑے پہنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے عظیم مشن کو جی جان سے جاری رکھا جائے گا: فیصل ایدھی/ فائل فوٹو
ڈاکٹر رابعہ فیصل نے آج اپنی عظیم دادی کے کپڑے پہنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے عظیم مشن کو جی جان سے جاری رکھا جائے گا: فیصل ایدھی/ فائل فوٹو

 بابائے خدمت عبد الستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کی وفات کے بعد کہا جارہا تھا کہ ان کی ذمہ داریاں کس کو سونپی جائیں گی، اب اس حوالے سے فیصل ایدھی کا باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر فیصل ایدھی نے بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی والدہ کے انسانیت کے مشن کو اب ان کی بیٹی رابعہ فیصل ایدھی آگے بڑھائیں گی۔

فیصل ایدھی نے اپنی پوسٹ میں والدکیلئے لکھا کہ یہ ایدھی ہیں، ان جیسا کوئی نہیں، یہ 22کروڑ نفوس میں معتبر گھرانہ ہے، بلقیس ایدھی ہمارے درمیان نہیں رہیں لیکن انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنے کا حوصلہ اور ہمت دے گئی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  ان کی پوتی ڈاکٹر رابعہ فیصل ایدھی نے آج اپنی عظیم دادی کے کپڑے پہنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے عظیم مشن کو جی جان سے جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی چند روز قبل  انتقال کرگئی تھیں۔

مزید خبریں :