16 اپریل ، 2022
سماجی رہنما بلقیس ایدھی کےانتقال پربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تعزیتی بیان سامنے آیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نریندر مودی نے کہا کہ ’بلقیس ایدھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، انسانی ہمدردی کیلئے ان کی خدمات نے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں کو چھوا، بھارت میں بھی لوگ بلقیس ایدھی کو محبت سے یاد کرتے ہیں، ان کی روح کو دائمی سکون نصیب ہو۔‘
خیال رہے کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی گزشتہ روز انتقال کرگئی تھیں اور انہیں آج میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔