Time 26 اپریل ، 2022
پاکستان

پولیس سروس کے گریڈ 20 کے 7 افسران کا ایف آئی اے میں تبادلہ

حکومت پاکستان نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے 7 افسران کے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں— فوٹو : فائل
حکومت پاکستان نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے 7 افسران کے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں— فوٹو : فائل

حکومت پاکستان نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے 7 افسران کے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایڈمن کراچی کیپٹن ریٹائرڈ عاصم قائم خانی کا سندھ پولیس سے ایف آئی اے میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  ڈی آئی جی احسان منظور اور رانا عبدالجبار کا بلوچستان سے ایف آئی اے میں تبادلہ کردیا گیا۔

جہانزیب نذیر خان کو اسلام آباد پولیس سے ایف آئی اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

جواد قمر کو بلوچستان سے ایف آئی اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرفراز ورک کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ایف آئی اے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :