26 اپریل ، 2022
جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش دھماکے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی رپورٹ سامنے آگئی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے، ہائی ایکسپلوزو دھماکے کے لیے اسٹیل کی بال بیرنگز کا استعمال کیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق خودکش حملہ ایک میٹر کے فاصلے سے کیا گیا، خودکش بمبار کے جسمانی اعضا اور برقعے کے حصے حاصل کر لیے ہیں۔
خیال رہےکہ جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
خاتون خودکش بمبار کی جانب سے چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔