Time 27 اپریل ، 2022
پاکستان

جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہے: رانا ثنااللہ

متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا اور دہشتگردی کی تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل آگاہ رکھیں گے: وزیر داخلہ/ فائل فوٹو
متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا اور دہشتگردی کی تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل آگاہ رکھیں گے: وزیر داخلہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ جامعہ کراچی دھماکا  پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے اور اس سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔

اسلام آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے جامعہ کراچی دھماکےکے مجرموں کو عبرت  کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی بھائیوں سے بھرپوریک جہتی کرتاہے، یہ مشترکہ غم ہے، یہ پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے  اور اس سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔

وزیر داخلہ کا  کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا اور دہشتگردی کی تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل آگاہ رکھیں گے۔

رانا ثنااللہ  نے مزید کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنوجائزہ لیں گے، سکیورٹی کے مکمل جائزے کے بعد مؤثر اقدامات کریں گے۔

وزیرداخلہ  نے کہا کہ باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے، مجرموں کو قانون کےکٹہرے میں لانے کے لیے وفاقی حکومت بھرپورتعاون کرےگی۔


مزید خبریں :