گوگل کا نیا اسمارٹ فون پکسل 6 اے متعارف

گوگل آئی او کانفرنس کے دوران اسے پیش کیا گیا / فوٹو بشکریہ گوگل
گوگل آئی او کانفرنس کے دوران اسے پیش کیا گیا / فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے ایک نیا اسمارٹ فون پکسل 6 اے متعارف کرا دیا ہے ۔

گوگل کی سالانہ آئی او کانفرنس کے دوران اس فون کو پیش کیا گیا جس کا ڈیزائن گزشتہ سال کے پکسل سے ملتا جلتا ہے۔

اس نئے فون میں کمپنی کے اپنے تیار کردہ ٹینسور پراسیسر سمیت پکسل 6 کے کچھ اہم فیچرز موجود ہیں۔

ٹینسور پراسیسر کے ساتھ فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

پکسل 6 اے میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہے مگر ریفریش ریٹ محض 60 ہرٹز کا ہوگا۔

اس فون کا ڈیزائن گزشتہ سال کے پکسل 6 سے ملتا جلتا ہے / فوٹو بشکریہ گوگل
اس فون کا ڈیزائن گزشتہ سال کے پکسل 6 سے ملتا جلتا ہے / فوٹو بشکریہ گوگل

اس فون کے بیک پر 12 میگا پکسل مین اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ موجود ہے۔

فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر نصب ہے۔

کمپنی کے مطابق پکسل 6 اے کے کیمرا فیچرز بھی پکسل 6 جیسے ہی ہیں یعنی نائٹ سائٹ، رئیل ٹون اور میجک اریزر وغیر، بلکہ ان کو کچھ بہتر کیا گیا ہے۔

5 جی سپورٹ سے لیس پکسل 6 اے کے لیے 5 سال تک اینڈرائیڈ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یہ فون 28 جولائی سے دستیاب ہوگا / فوٹو بشکریہ گوگل
یہ فون 28 جولائی سے دستیاب ہوگا / فوٹو بشکریہ گوگل

اس ڈیوائس میں 4410 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ عام استعمال پر اسے 24 گھنٹے تک سنگل چارج پر استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ نئے ایکسٹریم بیٹری سیور موڈ پر 72 گھنٹے تک فون کام کرسکتا ہے۔

دیگر فیچرز میں آل ویز آن ڈسپلے، اسٹیریو اسپیکرز، ڈوئل مائیکرو فونز اور واٹر ریزیزٹنس قابل ذکر ہیں۔

یہ فون 28 جولائی سے مختلف ممالک میں 449 ڈالرز (85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔


مزید خبریں :