موٹرولا کا 50 میگا پکسل کیمرے سے لیس فون موٹو جی 82 پیش

فون میں 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے / فوٹو بشکریہ موٹرولا
فون میں 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے / فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا نے ایک نیا مڈرینج اسمارٹ فون موٹو جی 82 متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے فون کی خاص بات اس کا مین کیمرا، او ایل ای ڈی اسکرین اور بڑی بیٹری ہے۔

موٹو جی 82 میں 6.6 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

موٹرولا نے بتایا کہ ڈسپلے پینل 100 فیصد ڈی سی آئی ۔پی تھری ( Digital Cinema Initiatives – Protocol 3) کوریج فراہم کرتا ہے۔

جی 82 کے لیے اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔

اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے / فوٹو بشکریہ موٹرولا
فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے / فوٹو بشکریہ موٹرولا

فون کے بیک 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کا فیچر موجود ہے۔

اس کے علاوہ 9 میگا پکسل الٹرا وائیڈ (118 ڈگری فیلڈ آف ویو) اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں، فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے ۔

یہ فون سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے / فوٹو بشکریہ موٹرولا
یہ فون سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے / فوٹو بشکریہ موٹرولا

دیگر فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ، 3.5 آڈیو جیک اور اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم قابل ذکر ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 330 یورو (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)رکھی گئی ہے، مگر جلد یہ ایشیا اور دیگر خطوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں :