Geo News
Geo News

Time 30 مئی ، 2022
پاکستان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوبارہ کنٹینرز رکھ دیے گئے

ریڈ زون کے داخلی راستوں کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے/ فائل فوٹو
ریڈ زون کے داخلی راستوں کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے/ فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  گزشتہ شب مختلف مقامات پر ایک بار پھر  کنٹینرز رکھ دیے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں راستے تو بند نہیں کیے گئے لیکن کنٹینروں کی آمد سے  یہ  واضح ہو گیا کہ وزیرداخلہ کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز  پہنچا دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ  نے کہا تھا کہ ’ اب کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جس نے بھی احتجاج کرنا ہے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے‘۔