پی ٹی آئی کی اپنے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بننے کی ہدایت

ہم استعفے دےچکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں، ارکان اسپیکر اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہوں: ذرائع/ فائل فوٹو
ہم استعفے دےچکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں، ارکان اسپیکر اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہوں: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے عمل میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ استعفوں کی تصدیق کے عمل کا حصہ نہ بنیں اور اس سلسلے میں ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات  کے لیے نہ جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قیادت نے پارٹی ارکان کے سامنے مؤقف اپنایا ہےکہ ہم استعفے دےچکے ہیں لہٰذا مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔

واضح رہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو 6 جون کو استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کیا ہے۔


مزید خبریں :