Time 02 جون ، 2022
پاکستان

کراچی میں سپر اسٹور میں آگ لگنےکا مقدمہ مالکان کیخلاف درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں آگ لگنےکا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ سپر اسٹور کے مالکان کے خلاف فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ ایس بی سی اےکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں سپر اسٹورکے مالکان فراز،  عدیل اور  فہد  نامزد کیے گئے ہیں، مقدمے میں جعل سازی اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمےکے متن کے مطابق یکم جولائی کو صبح ساڑھے 11 بجے آگ لگی، واقعے میں ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق اورکئی متاثر ہوئے، عمارت کی بیسمنٹ نقشےکے مطابق گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بنائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد تینوں افراد آپس میں بھائی ہیں اور  سپر اسٹور کے مالک ہیں، جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے بھی قانونی کارروائی کے لیے رابطہ کیا ہے۔


مزید خبریں :