04 جون ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نےلاہور کی سیشن عدالت کے روبرو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 25 مئی کو پولیس اہلکاروں نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ کی ایما پر جان سے مارنےکی نیت سے حملہ کیا، گاڑی پر ڈنڈے اور لاٹھیاں برسائیں اور گاڑی تباہ کردی۔
ڈاکٹر یاسمین راشدکے مطابق مرد پولیس اہلکاروں نے زور آزمائی کی اور ان کی ہمشیرہ اور بیٹی کو بھی تشددکا نشانہ بنایا۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنااللہ اور چیف سیکرٹری سمیت 12 نامزد افرادکےخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دیا جائے۔