Time 04 جون ، 2022
پاکستان

عمران خان کا پشاور سے واپس اسلام آباد آنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بالآخر پشاور سے واپس اسلام آباد آنےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کل پشاور سے اسلام آباد واپس اپنی رہائش گاہ بنی گالہ منتقل ہوجائیں گے، وہ گذشتہ ماہ اسلام آباد میں لانگ مارچ ختم کرنےکے بعد سے پشاور میں ہی مقیم ہیں اور وہیں سے خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں سیاسی اجتماعات کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی کل بنی گالہ میں طلب کرلیا گیا ہے، عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق فیصلوں پر مشاورت کی جائےگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی ممبران کو کل اجلاس میں حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :