جامعہ کراچی خودکش دھماکا: حملہ آور خاتون کی حملے سےقبل کی فوٹیجز سامنے آگئیں

جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پرکیےگئے خودکش حملے میں ملوث خاتون کی خودکش حملے اور اس سے دو دن پہلےکی نقل و حرکت کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیں۔

خود کش حملے اور اس سے دو دن پہلے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی فوٹیجز جیو نیوز کو بھی موصول ہوئی ہیں۔

 خودکش حملہ آور خاتون شاری کا شوہر ہیبتان 24 اپریل کی شام 7 بج کر47 منٹ پرگزری کے فلیٹ سے نکل کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوا، فوٹیجز میں ہیبتان بشیر کے ساتھ اس کے دو بچے بھی جاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور خاتون 25 اپریل کی صبح 10 بج کر 16 منٹ پر فلیٹ سے جامعہ کراچی جانےکے لیے نکلی تھی، 25 اپریل کو حملے میں ناکامی کے بعد خودکش حملہ آور خاتون 3 بج کر 24 منٹ پر واپس فلیٹ پہنچ گئی۔

خاتون حملہ آور 26 اپریل کی صبح 10 بج کر 4 منٹ پر پھر فلیٹ سے نکلی اور 20 منٹ بعد گھر واپس آگئی، 26 اپریل کو ہی خاتون دوپہر میں فلیٹ سے نکل کر دوبارہ جامعہ کراچی پہنچی اور خودکش حملہ کیا۔

یاد رہےکہ 26 اپریل کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور دو چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔


مزید خبریں :