Time 08 جون ، 2022
پاکستان

اسلام آباد میں رات 10 بجے کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد میں رات 10 بجے کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے—فوٹو:فائل
اسلام آباد میں رات 10 بجے کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے—فوٹو:فائل

اسلام آباد میں رات 10 بجے کے بعد شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج سے  اسلام آباد میں شادی ہالز،مارکیز میں رات 10 بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر  پابندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں صرف ون ڈش کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو پابندی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :