مائیکرو سافٹ کا مشہور ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر 27 سال بعد بالآخر ریٹائر

مائیکرو سافٹ کی جانب سے 1995 میں متعارف کرایا جانے والے ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر بلآخر ریٹائر ہو گیا۔—فوٹو:فائل
مائیکرو سافٹ کی جانب سے 1995 میں متعارف کرایا جانے والے ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر بلآخر ریٹائر ہو گیا۔—فوٹو:فائل

مائیکرو سافٹ کی جانب سے 1995 میں  متعارف کرایا جانے والے ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر بلآخر ریٹائر ہو گیا۔

ویسے تو کمپنی نے فروری 2021 میں ہی مائیکرو سافٹ 364 ایپس کے لیے انٹرنیٹ ایکسپلورر سپورٹ ختم کردی تھی مگر اب جاکر اسے باضابطہ طور پر ریٹائر کیا گیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 15 جون کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر ڈیسک ٹاپ ایپ کا استعمال ممکن نہیں ہوگا بلکہ اس پر کلک کرنے پر ایج براؤزر اوپن ہوجائے گا۔

فوٹو: مائیکرو سافٹ
فوٹو: مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ ایج کے جنرل منیجر سین لینڈرسے نے کمپنی بلاگ میں 15 جون کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے عہد کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھاکہ مائیکرو سافٹ ایج انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ تیز، زیادہ محفوظ اور جدید براؤزر ہے بلکہ یہ صارفین کو اس پرانے براؤزر کے استعمال کا تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ کئی برسوں سے اپنے براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کرنے پر کام کر رہی تھی۔

گوگل کروم اور فائر فاکس جیسے ویب براؤزر آنے کے بعد انٹرنیٹ ایکسپلورر کی مقبولیت تیزی سے کم ہوگئی تھی۔

اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے 2015 میں مائیکرو سافٹ ایج کو متعارف کرایا گیا تھا۔


مزید خبریں :