پاکستان
18 فروری ، 2012

امریکی کانگریس کی قراردادجہالت اورلاعلمی پرمبنی ہے،پاکستان

امریکی کانگریس کی قراردادجہالت اورلاعلمی پرمبنی ہے،پاکستان

اسلام آباد … دفترخارجہ نے بلوچستان کے بارے میں امریکی کانگریس کی قرارداد پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انتہائی جہالت، لاعلمی اور گھمنڈ پر مبنی قراردیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قرارداد بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے، انھوں نے یقین ظاہرکیا کہ امریکی کانگریس میں بلوچستان سے متعلق قرارداد منظور نہیں ہوگی، یہ قرارداد خودساختہ کوشش ہے جو کامیاب نہیں ہوسکتی، ان کاکہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی قرارداد غیردانشمندانہ ہی نہیں بلکہ غیرذمے دارانہ بھی ہے۔

مزید خبریں :