14 نومبر ، 2012
تہران /مشہد… ایران کا امدادی ہیلی کاپٹرموسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 10افرادہلاک ہو گئے ۔بدھ کو ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شمال مشرقی شہر ، مشہد میں حادثے کا شکار ہوکر گرگیا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے ۔ایرانی حکام نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ک ہیلی کاپٹر امدادی کاروائی کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا ۔ادھر ایران کے ہلال احمر امدادی ادارے کے ترجمان نے شدید دھند کو ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔