25 جون ، 2022
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 20 سینئر سپرنٹنڈنٹ کو صوبے کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی کے خصوصی ٹاسک دیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کراچی سید اسد رضا ضلع میر پور خاص، ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر اور ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار ضلع لاڑکانہ، ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو ضلع جیکب آباد، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین اور کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی ضلع گھوٹکی میں فرائض سرانجام دیں گے۔
اس کے علاوہ ایس ایس پی آر آر ایف سید محمد علی رضا ضلع قمبر، ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں شکارپور، ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کراچی محمد عمران خان کشمور اور ایس پی مٹیاری محمد کلیم لاڑکانہ میں خدمات سرانجام دیں گے۔
ایس ایس پی جامشورو جاوید احمد بلوچ ضلع قمبر، ایس پی ٹنڈو محمد خان عبداللہ میمن سکھر، ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل طارق نواز ضلع سانگھڑ، ایس پی فارن سکیورٹی سیل توحید رحمان شہید بے نظیر آباد، فاروق احمد بجارانی خیرپور، صدام حسین نوشہرو فیروز، اے ایس پیز سید طلعت احمد شیخ، مجیدہ پروین اور بیدار بخت ضلع گھوٹکی جب کہ ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ حیدرآباد محمد اسلم لنگاہ ضلع لاڑکانہ میں فرائض انجام دیں گے۔