کھیل
16 نومبر ، 2012

ڈھاکا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف بنگلا دیش 556 رنز بناکر آؤٹ

ڈھاکا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف بنگلا دیش 556 رنز بناکر آؤٹ

ڈھاکا…بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈھاکامیں کھیلے جارہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح اسے ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے اسکور527 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر 29 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ بنگلا دیش نے 455 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی لیکن باقی چار وکٹیں اسکور میں 101 رنز کے اضافے کے بعد گرگئیں، ناصر حسین صرف 4 رنز کی کمی سے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کرسکے۔ رامپال اور نارائن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :