دنیا
Time 04 جولائی ، 2022

روسی صدر کا جو بائیڈن کو امریکی یوم آزادی پر مبارکباد نہ دینے کا فیصلہ

روسی صدر ولادی میر پیوٹن / رائٹرز فوٹو
روسی صدر ولادی میر پیوٹن / رائٹرز فوٹو

امریکا کے یوم آزادی پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو مبارکباد دینے سے انکار کردیا۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بتایا کہ صدر ولادی میر پیوٹن امریکی ہم منصب جو بائیڈن کو 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد نہیں دیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ روس کے حوالے سے امریکا کی غیر دوستانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس سال مبارکباد کا پیغام دینا مناسب نہیں۔

خیال رہے کہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکا کی جانب سے روس پر سخت اقتصادی پابندیوں کا نفاذ بھی کیا گیا ہے جبکہ روس کے بیشتر غیر ملکی اثاثے منجمد ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :