ٹوئٹر میں ایک نئے فیچر 'کو ٹوئٹس' کی آزمائش شروع

یہ فیچر اس وقت چند صارفین کو دستیاب ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر اس وقت چند صارفین کو دستیاب ہے / فائل فوٹو

ٹوئٹر نے ایک نئے فیچر ' کو ٹوئٹس' کی آزمائش شروع کردی ہے۔

کو ٹوئٹس میں 2 اکاؤنٹس سے ایک ٹوئٹ بیک وقت کرنا ممکن ہوگا۔

ٹوئٹر نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے جبکہ اس پر کام کچھ ماہ سے جاری تھا۔

ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہم ٹوئٹر پر لوگوں کی شراکت داری کے نئے ذرائع کو جانچ رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہماری جانب سے کو ٹوئٹس کو محدود وقت تک آزمایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ صارفین اس کے ذریعے دیگر اکاؤنٹس سے کس حد تک مضبوط شراکت داری کرسکتے ہیں۔

اس فیچر میں ایک صارف کسی دوست کو انوائیٹ کرکے ڈائریکٹ میسج پر مواد سے متعلق تبادلہ خیال کرسکتا ہے۔

دوسرے اکاؤنٹ کو مشترکہ ٹوئٹ کی منظوری دینا ہوگی جس کے بعد وہ ٹوئٹ 2 افراد کے نام سے شو ہوگا مگر اس پر کیے جانے والے ریپلائیز ٹوئٹ کے مرکزی اکاؤنٹ میں شو ہوں گے۔

انسٹاگرام میں بھی اس طرح کا ایک فیچر گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا اور میٹا کی فوٹو شیئرنگ سائٹ پر زیادہ تر برانڈز اسے استعمال کررہے ہیں۔