وزیراعظم کا ترک صدر کو ٹیلی فون ، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

ترک صدر طیب اردگان نے بھی پاکستان کی حکومت اورعوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا— فوٹو: فائل
ترک صدر طیب اردگان نے بھی پاکستان کی حکومت اورعوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہبازشریف  نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا ہے اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے حکومت ترکیہ اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔

ترک صدر  طیب اردگان نے بھی پاکستان کی حکومت اورعوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترک صدر نے بلوچستان میں سیلاب کے متاثرین کیلئے دعا کی اور کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان حکومت کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے عالمی توانائی اور خوراک کے بحران سے نمٹنے کیلئے  تعاون بڑھانے  پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماوں نے علاقائی اور بین الاقوامی امن  و سلامتی کے معاملات پربھی گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے طیب اردگان سے کہا کہ ستمبر میں پاکستان میں اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل میں آپ کی آمد کا  منتظر ہوں، امید ہے ترک صدر کے دورہ پاکستان سے نئی راہیں کھلیں گی، دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔

مزید خبریں :