20 جولائی ، 2022
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے۔
بیان حلفی میں تینوں ارکان نے صوبائی وزیرداخلہ عطا تارڑ پر فون کالز کے ذریعے پیسوں کی آفر کا الزام لگایا ہے۔
پی ٹی آئی کے بھکر سے ایم پی اے غضنفر عباس نے بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرایا ہے، بھکر ہی سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عنایت اللہ نے بھی بیان جمع کرایا ہے۔
ان کے علاوہ لیہ سے منتخب پی ٹی آئی کے ایم پی اے شہاب الدین نے بھی بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کرادیا ہے۔
بیان حلفی میں الزام لگایا گیا ہے کہ عطا تارڑ نے 25 کروڑ روپےکے عوض ووٹ فروخت کرنے کی آفر کی، اپنے ساتھ دیگر 10 ایم پی ایز کو خریدنےکی کوشش کرنےکی بھی آفر ہوئی۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے مطابق عطا تارڑ سے لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے فون پر بات کرائی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے پی ٹی آئی ارکان کے بیان حلفی عدالت میں پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔