Time 27 جولائی ، 2022
پاکستان

بلوچستان حکومت کا زیارت آپریشن کی عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

زیارت آپریشن میں مغوی کرنل لیئق بیگ اوران کےکزن کی بازیابی کیلئے اوربعد میں آپریشن میں 9 افراد مارے گئے تھے/ اسکرین گریب
زیارت آپریشن میں مغوی کرنل لیئق بیگ اوران کےکزن کی بازیابی کیلئے اوربعد میں آپریشن میں 9 افراد مارے گئے تھے/ اسکرین گریب

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے  زیارت آپریشن کی عدالتی تحقیقات کرانے کا فیصلہ  کیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے ہائیکورٹ کےجج سے جوڈیشل انکوائری کےلیے رجسٹرار کو مراسلہ لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ کی  جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں ہائیکورٹ کے معزز جج کی نامزدگی کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ زیارت آپریشن میں مغوی کرنل لئیق بیگ اوران کےکزن کی بازیابی کیلئے اوربعد میں آپریشن میں 9 افراد مارے گئے تھے۔


مزید خبریں :