27 جولائی ، 2022
پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو اپنی ہی جماعت کےکارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور اور اسلام آباد میں مسلم لیگ ہاؤسز سے شجاعت حسین کی تصاویر ہٹادی گئیں۔
ق لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔
لاہور میں ڈیوس روڈ پر مسلم لیگ ہاؤس کی دیواروں پر لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر پھاڑ دی گئیں۔