مسجد نبویﷺ کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر سعودی حکام نے 6 پاکستانیوں کو سزائیں سنا دیں

خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں ہلڑ بازی کا واقعہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران رونما ہوا تھا— فوٹو:فائل
خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں ہلڑ بازی کا واقعہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران رونما ہوا تھا— فوٹو:فائل

مسجد نبویﷺ کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر سعودی حکام نے 6 پاکستانیوں کو سزائیں سنا دیں۔

سفارتی ذارئع کے مطابق3 پاکستانیوں کو 10،10 سال قید جبکہ  3 کو 8،8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے ان افراد پر 20،20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے۔

خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں ہلڑ  بازی کا واقعہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران رونما ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور  محمد سلیم شامل ہیں جبکہ 8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔

مزید خبریں :