Time 10 اگست ، 2022
پاکستان

نمرہ کاظمی کو والدین کے ساتھ کیوں بھیجا؟ شوہر کا بیان سامنے آگیا

ایسا کچھ نہیں ہے کہ میں نے نمرہ کو چھوڑا ہے یا علیحدگی ہوئی ہے: ویڈیو بیان/ اسکرین گریب
ایسا کچھ نہیں ہے کہ میں نے نمرہ کو چھوڑا ہے یا علیحدگی ہوئی ہے: ویڈیو بیان/ اسکرین گریب

تونسہ میں پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی رہائشی نمرہ کاظمی کے  بیان کے بعد اس کے شوہر  شاہ رخ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں نمرہ کاظمی کے شوہر نے کہا کہ ‘نمرہ اور میرے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی، صرف چھوٹی موٹی لڑائی تھی جس کی وجہ سے نمرہ اپنی والدہ کے گھر جاکر رہنا چاہتی تھی، یہی وجہ تھی کہ ہم نے نمرہ کو جج کے سامنے پیش کرکے ماں باپ کے حوالے کردیا ہے‘۔

نمرہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ ’ایسا کچھ نہیں ہے کہ میں نے نمرہ کو چھوڑا ہے یا علیحدگی ہوئی ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ ’میں والدین سے ملنے کے لیے شاہ رخ کےگھر سے گئی تھی، شاہ رخ ڈھونڈ رہا تھا تو اس لیے تھانے چلی گئی، شاہ رخ مجھے واپس گھر لے جانا چاہتے تھے مگر شاہ رخ کی والدہ نے مجھے ساتھ لے جانے سے منع کردیا جس پر شاہ رخ والدہ کے سامنے مجبور ہوا اور چھوڑ کر چلا گیا، میں نے شاہ رخ سے طلاق نہیں لی اور نہ الگ ہوئی ہوں‘۔

مزید خبریں :