11 اگست ، 2022
وفاقی کابینہ نےسلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) دوبارہ تقرری کی منظوری 2 سال کیلئے دی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔
چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ تقرری کی مدت 28 جون کو ختم ہوگئی تھی۔
چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدت ختم ہونے کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔